چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا لٹل ماسٹر حنیف محمد مرحوم کو کرکٹ کے لئے شاندار خدمات پر خراج عقیدت
لاہور (سید جاوید حسن شاہ) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لٹل ماسٹر حنیف محمد مرحوم کو کرکٹ کے لئے شاندار خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ حنیف محمد ناصرف ایک عظیم بیٹسمین تھے بلکہ ایک اعلی شخصیت کے مالک بھی تھے ۔حنیف محمد کی ٹرپل سنچری کا ریکارڈ آج بھی شائقین کرکٹ نہیں بھولے۔
حنیف محمد کی عمدہ بلے بازی کا ہر کوئی مداح تھا۔کرکٹ آج بھی اس عظیم بیٹسمین کو نہیں بھولی اور نہ بھول سکے گی۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ حنیف محمد نے کرکٹ کے کھیل میں پاکستان کا نام روشن کیا۔ حنیف محمد جیسے بلے باز ایک عرصے کے بعد پیدا ہوتے ہیں۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے ہیروز کی خدمات کا برملا اعتراف کرتا ہے۔پاکستان کرکٹ کے لئے حنیف محمد کی بے مثال خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
Load/Hide Comments












