چیمپئینز ٹرافی؛ بارش کے باعث پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار

راولپنڈی (سید جاوید حسن شاہ) آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں آج پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ہونیوالے میچ میں بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار ہوگیا۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول گروپ اے کے میچ میں پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں ایک دوسرے کے مدمقابل آنا تھا تاہم بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار ہے۔ میچ کا ٹاس مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے ہونا تھا جو ابتک نہیں ہوسکا ہے۔امپائرز نے فیلڈ کا جائزہ لیا ہے تاہم اب دوپہر 3بجے امپائرز دوبارہ معائنہ کریں گے جس کے بعد ٹاس کا فیصلہ کیا جائے گا۔اس سے قبل روالپنڈی میں جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کا میچ بھی بارش کے باعث ممکن نہیں ہوسکا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں