ڈالر کی قدر مزید کم ، روپیہ تگڑا ہوگیا

کراچی (نمائندہ خصوصی )ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر24 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 25 پیسے سستا ہوا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 284 روپے 14 پیسے ہے۔ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 284 روپے 38 پیسے تھی۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 25 پیسے کم ہوکر 285 روپے پر بند ہوا ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں