ڈیرہ اسماعیل خان ، آئل گیس کمپنی پر دہشتگردوں کا حملہ ، 2 پولیس اہلکار شہید ، 3 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان میں آئل گیس کمپنی پر دہشتگردوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اصغرعلی شاہ کا کہنا ہے کہ درہ زندہ کے علاقے میں گیس کمپنی کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر دہشتگردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے جن میں سے ایک اہلکار کی حالت تشویش ناک ہے۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق کمپنی کیمپ پر پولیس کی نفری تعینات تھی، موقع پر مزید پولیس کی نفری پہنچ گئی ہے ، ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں