ڈی جی پی ایس بی یاسر پیرزادہ کا نامور ریسلر دین محمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام اباد (سید جاوید حسن شاہ) ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ، محمد یاسر پیرزادہ نے نامور ریسلر دین محمد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ اپنے تعزیتی پیغام میں ڈی جی پی ایس بی کا کہنا تھا کہ دین محمد نے 1954 میں منیلا میں منعقدہ ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ ان کی اس تاریخی کامیابی نے نہ صرف پاکستانی اسپورٹس کی بنیادوں کو مضبوط کیا بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ بھی ثابت ہوئی۔
یاسر پیرزادہ نے کہا کہ دین محمد کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اور پاکستان ان کے قیمتی کردار کو دل سے سراہتا ہے۔ وہ ایک سچے محب وطن اور کھیلوں کے عظیم سپاہی تھے۔ ان کے انتقال سے پاکستان نے ایک عظیم ہیرو کھو دیا ہے۔ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں بلند مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں