کارانداز اور پرواز فنانشل سروسز کے درمیان اسٹریٹجک شراکت کا قیام

اسلام آباد (زاہد یعقوب خواجہ) پاکستان میں چھوٹے کاروباری اداروں کے لیے مالی معاونت کو مستحکم کرنے کے لیے ایک اہم پیش رفت کے طور پر، کارانداز پاکستان، آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے اقدام ایکسیلیریٹ پراسپرٹی (اے پی) اور پرواز فنانشل سروسز لمیٹڈ کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی گئی ہے۔ اس اشتراک کا مقصد خصوصی طور پر خواتین کی قیادت میں چلنے والے کاروباری اداروں ، ماحولیاتی ٹیکنالوجی سے وابستہ اسٹارٹ اپس، اور جدت پر مبنی منصوبوں کو فروغ دینا ہے۔ یہ اقدام مارکیٹ کے ایک اہم خلا کو پُر کرنے کے لیے اٹھایاگیا ہے، جس کا مقصد اُن کاروباری اداروں کی مالی ضروریات کو پورا کرنا ہے جو مائیکروفنانس کے حوالے سے بہت بڑے ہیں اورروایتی کمرشل بینکوں کے نزدیک غیر محفوظ سمجھے جاتے ہیں۔
اس شراکت داری کا مقصد خاص طور پر اُن شعبوں پر توجہ دینا ہے جنہیں پائیدار اقتصادی ترقی اور مالی شمولیت کے حوالے سے نظر انداز کیا گیا ہے۔ اس اقدام کی صورت میں کارنداز کی چھوٹے کاروباری مالیات میں وسیع مہارت، اے پی کی ابتدائی مرحلے کی کمپنیوں کو سرمایہ فراہم کرنے کی صلاحیت، اور پی ایف ایس ایل کے قرض دینے کے جدید ماڈلز سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔ آغا خان فاؤنڈیشن، پاکستان (اے کے ایف،پی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، اختر اقبال نے پاکستان کے کاروباری ماحول کو سہارا دینے کی غرض سے جدید شراکت کی بڑھتی ہوئی ضرورت پر روشنی ڈالی۔
اے پی، کارانداز اور پی ایف ایس ایل کے درمیان تعاون کا تعارف کرواتے ہوئے انہوں نے کہا، ”مختلف آلات کے ذریعے وسطی اور جنوبی ایشیا میں 500 سے زائد کاروباری اداروں میں 15 ملین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرنے کے بعد، اے پی اب ماحولیاتی نظام کے ساتھ اپنے تعلقات کو گہرا کر رہا ہے جس میں اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینا، جدید فنانسنگ میکانزم کو آگے بڑھانا، اور ان کاروباروں کے لیے زیادہ سے زیادہ مدد کے لیے مشترکہ سرمایہ کاری کے مواقع کو قابل بنانا شامل ہیں۔“
کارانداز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر،وقاص الحسن نے اس اقدام کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ”چھوٹے کاروباری ادارے ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں، معاشی استحکام اور جدت طرازی ہوتی ہے۔ جدید مالیاتی حل تیار کرنے میں ایک رہنما اور مارکیٹ لیڈر کی حیثیت سے کارانداز اس شعبے کے لیے ایک مثال قائم کرنے کی مسلسل کوشش کرتا ہے۔ یہ ایک اہم اور یادگار موقع ہے کہ اے پی، کارانداز اور پی ایف ایس ایل جیسے چار ادارے چھوٹے کاروباروں کے لیے فنانس حل تک مارکیٹ ڈیولپمنٹ رسائی فراہم کرنے کے لیے اکٹھے ہو رہے ہیں۔“یہ شراکت وسیع تر ترقیاتی ترجیحات کے ساتھ قریبی طور پر منسلک ہے ، جس میں جامع اقتصادی ترقی اور ماحولیاتی ہم آہنگی شامل ہے۔
برطانیہ کے فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس (ایف سی ڈی او) کی ڈپٹی ڈیولپمنٹ ڈائریکٹر ہینریایٹا ہیملٹن (Ms Henrietta Hamilton)نے اس طرح کے اقدامات کی حمایت کےلیے برطانیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ”برطانوی حکومت جامع اقتصادی ترقی، صنفی مساوات اور آب و ہوا کی لچک کی حمایت کرتی ہے۔ یہ تعاون ظاہر کرتا ہے کہ کس طرح ترقیاتی فنانس اور نجی شعبے کی مہارت مارکیٹ کی رکاوٹوں کو دور کرنے اور پائیدار اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرسکتے ہیں۔“
سباسچین جیکوبی، ڈائریکٹر کے ایف ڈبلیو نے اس شراکت داری کے پاکستان میں اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم پر وسیع تر اثرات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا: “اے پی ، کرندااز اورپی ایس ایف ایل کے درمیان یہ تعاون پاکستان میں اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے لیے ایک اہم مثال قائم کرتا ہے- کے ایف ڈبلیو کی مالی معاونت سے چلنے والا اسٹارٹ اپ منصوبہ یقیناً اس شراکت داری سے فائدہ اٹھائے گا۔” پرواز فنانشل سروسز لمٹیڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر،جاوید اقبال نے پیش کی جانے جانے والی ان مالیاتی مصنوعات کی اہمیت کے بارے میں مزید کہا: ”چھوٹے کاروباری اداروں، خاص طور پر ایسے ادارےجو خواتین کی قیادت میں کام کر رہے ہیں،یا ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے پر کام کر رہے ہوں اور ان کو مخصوص چیلنجوں کا سامنا ہے اور مزید یہ کہ روایتی بینکاری ماڈلزانہیں کوئی حل فراہم کرتے نہیں ہیں۔
یہ تعاون ہمیں اُن کی منفرد ضروریات کے لیے خاص طور پر ڈیزائن کردہ جامع، ماحولیاتی ہم آہنگی مالیاتی حل پیش کرنے کے قابل بناتا ہے، جس سے انہیں پائیدار طور پر پھلنے پھولنے میں مدد ملتی ہے۔“ امتیازی حیثیت رکھنے والا یہ معاہدہ عمل درآمد کرنے والے تمام شراکت داروں اور اُن کے متعلقہ اسپانسرز کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے تاکہ لچکدار، جامع مالیاتی ماحول کو فروغ دیا جاسکے، پائیدار کاروباری نمو کو آگے بڑھایا جاسکے اور پاکستان بھر میں معاشی مواقع کو فروغ دیا جاسکے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں