کراچی آلودگی میں پہلے نمبر پر آ گیا
کراچی: شہر قائد میں ایئر کوالٹی انڈیکس 289 تک پہنچ گیا جس کے بعد کراچی آلودگی میں پہلے نمبر پر آ گیا۔
کراچی میں ایئر کوالٹی انڈیکس میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا جس کے بعد کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر گیا۔
کراچی میں ایئرکوالٹی انڈیکس 289 ریکارڈ کیا گیا جبکہ لاہور 278 ایئرکوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کے ساتھ آلودگی میں دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ لاہور کا آلودہ ترین علاقہ یو ایس قونصلیٹ کا ہے جس کا اے کیوآئی 411 ہے۔
ویتنام کا شہر ہنوئی 238 اے کیو آئی کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی اور کولکتہ آلودگی میں چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔
Load/Hide Comments











