کراچی شاپنگ مال میں آتشزدگی، 6 افراد جاں بحق

کراچی میں ڈالمیا کے قریب شاپنگ مال میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ اور دیگر ریسکیو ادارے آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 8گاڑیوں کی مدد سے آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں، شاپنگ مال کی بالائی منزل پرکال سینٹرزہیں،جہاں پر عملہ موجود ہے،6افراد جاں بحق ہو چکے ہیں،4 کی حالت تشویشناک ہے، مزید جانی نقصان کا خدشہ ہے۔

فائراینڈریسکیوکمانڈرہمایوں خان کا کہنا ہے کہ 40سے45افرادکوریسکیوکرلیاگیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ آگ عمارت کے چوتھے فلورپرلگی جس کی وجہ سے دھواں زیادہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمارت کے کچھ حصوں میں ابھی تک آگ لگی ہوئی ہے،فائراینڈریسکیوکمانڈرہمایو ں خان کا کہنا تھا کہ عمارت کے پچھلے حصے سے 2افرادکواسنارکل کی مددسے ریسکیوکیا گیا۔

شاپنگ مال اور اس کے اطراف کی عمارتوں کی بجلی معطل کر دی گئی ہے تاکہ آگ مزید نہ پھیل سکے۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ شاپنگ مال میں ابھی بھی لوگ پھنسے ہوئے ہیں، عمارت میں دھوئیں کے اخراج کا راستہ نہیں ہے اور عمارت میں دھواں بھر جانے سے امدادی سرگرمیوں میں دشواری کا سامنا ہے۔

فائربریگیڈ حکام کے مطابق امدادی کام کے دوران ریسکیو اہلکار زخمی ہوا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ عمارت میں آگ بجھانے کے آلات بھی نہیں ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں