کراچی کنگز نے لٹن داس اور کین ولیمسن کی جگہ نئے کھلاڑی شامل کرلیے

(سید جاوید حسن شاہ)کراچی کنگز نے انجرڈ لٹن داس اور کین ولیمسن کی جگہ دو نئے کھلاڑی اسکواڈ میں شامل کرلیے۔کراچی کنگز کے بنگلا دیشی کھلاڑی لٹن داس پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار ہوکر پی ایس ایل 10 سے باہر ہوئے ان کی جگہ آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بیٹر بین میک ڈرمٹ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ابتدائی میچز کے لیے کین ولیمسن کی جگہ سعد بیگ کنگز کا حصہ بن گئے، ولیمسن ابتدائی میچز میں دستیاب نہیں ہیں۔واضح رہے کہ ڈاکٹرز نے لٹن کو دو ہفتے آرام تجویز کیا ہے، جس کے باعث وہ آج صبح اپنے ملک بنگلہ دیش واپس روانہ ہوگئے۔کراچی کنگز کی انتظامیہ جلد ہی لٹن داس کے متبادل کھلاڑی کا اعلان کرے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں