کراچی کنگز کی لاہور آمد؛ ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے پلے آف راؤنڈ کی تیاریاں مکمل

لاہور (سید جاوید حسن شاہ) کراچی کنگز کی ٹیم ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے پلے آف راؤنڈ میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ گئی ہے۔ کنگز اسکواڈ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے ایلیمینیٹر میچ کے لیے پُرعزم ہے۔ کراچی کنگز نے لیگ اسٹیج میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 12 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ٹیم کے کپتان اور انتظامیہ پلے آف مرحلے میں فتح کے لیے پُرامید ہیں۔

کراچی کنگز کا ایلیمینیٹر میچ لاہور قلندرز کے خلاف جمعرات 22 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اپنے سفر کو جاری رکھنے کے لیے اس اہم مقابلے میں آمنے سامنے ہوں گی۔ کراچی کنگز کے شائقین ٹیم کی جیت کے لیے پُر امید ہیں جبکہ مینجمنٹ نے لاہور میں بھرپور تیاریوں کا عندیہ دیا ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں