کنگ سلمان ریلیف نے پاکستان میں 25,000 ونٹر ریلیف کٹس تقسیم کئیں۔
اسلام آباد(غلام مرتضی) کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے پاکستان میں 25000 ونٹر ریلیف پکیج کی تقسیم کا عمل NDMA، PDMAs ، GBDMA ، مقامی حکومتوں اور حیات فاؤنڈیشن کی مدد سے مکمل کرلیا تاکہ مستحق افراد کو سخت سردى میں ریلیف میسر ہو۔
اس ونٹر پیکج کے تحت خیبرپختونخوا کے پانچ اضلاع ، بلوچستان کے چار اضلاع اور گلگت بلتستان کے تین اضلاع میں 25,000 ونٹر ریلیف پکیج تقسیم کئے گئے۔ ونٹر پیکیج میں 2 عدد لحاف ، مردانہ زنانہ گرم شالیں اور بچوں و بڑوں کے لیے گرم ملبوسات شامل بیں۔ جس سے مجموعی طور پر صوبہ خیبرپختونخوا ،بلوچستان اور گلگت بلتستان میں 1 لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوئے۔
Load/Hide Comments












