کوئٹہ ائیرپورٹ پر کارگو سروسز کا اجراء وقت کی اہم ضرورت ہے:ایوب مریانی

کوئٹہ (نمائندہ خصوصی) سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر کارگو فہیم یار خان کا کوئٹہ چیمبر آف کامرس کا دورہ،صدر کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری محمد ایوب مریانی، سینئر نائب صدراختر محمد کاکڑ اور نائب صدر انجینئر میر وایس خان کاکڑ کی جانب سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے معزز افسران کو کوئٹہ آمد پر خوش آمدیدکہا گیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر ایوب مریانی نے کہا کہ کوئٹہ ائیرپورٹ پر کارگو سروسز کا اجراء وقت کی اہم ضرورت ہے جسے جلد از جلد آپریشنل کیا جائے،کارگو سروس آپریشنل ہونے سے ہمارا پھلوں سمیت بہت سی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ اور بروقت ڈیلیوری ممکن ہوسکے گی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کارگو سروس کی جلد از جلد فراہمی سے نہ صرف موجودہ تجارتی ضروریات پوری ہوں گی بلکہ مستقبل کے اسپیشل اکنامک زونز اور صنعتی ترقی کو بھی تقویت ملے گی۔
ڈائریکٹر کارگو ایوی ایشن اتھارٹی فہیم یار خان مریانی نے کوئٹہ چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں اور دیگر بزنس کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ ائیرپورٹ پر بہت جلد کارگو سروس کو آپریشنل کردیا جائے گا جس کا اولین مقصد بزنس کمیونٹی کو جہاں تک ممکن ہوسکے سہولیات فراہم کرنا ہے،کارگو سروس آپریشنل ہونے سے نا صرف بزنس کمیونٹی بلکہ ہر طبقہ کو فائدہ ہوگا اور بھیجی جانے والی اشیاء کی بروقت ترسیل ممکن ہوسکے گی۔آخر میں معزز مہمانوں کو چیمبر کی طرف سے اعزازی بھی شیلڈ پیش کی گئی ۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں