کوہلی آئی پی ایل میچ کے دوران ٹی ٹوئنٹی میں 13 ہزار رنز پورے کرنے والے پہلے بھارتی بیٹر بن گئے

نئی دہلی (نمائندہ خصوصی)بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے آئی پی ایل میچ کے دوران ٹی ٹوئنٹی میں 13 ہزار رنز پورے کیے جس کے بعد وہ یہ اسکور کرنے والے پہلے بھارتی بیٹر بن گئے ہیں۔ویرات کوہلی کو یہ کارنامہ سرانجام دینے کے لیے آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز اور رائل چیلنجرز بنگلورو کے درمیان کھیلے جارہے میچ میں 17 رنز درکار تھے جسے بناکر کرکٹر نے یہ ریکارڈ بنایا۔
403 ویں ٹی ٹوئنٹی میچ کی اپنی 386 ویں اننگز میں 13 ہزار رنز مکمل کرکے کوہلی ویسٹ انڈین کھلاڑی کرس گیل کے بعد ٹی ٹوئنٹی میں یہ معرکہ سرانجام دینے والے دنیا کے دوسرے تیز ترین بلے باز بن گئے ہیں۔کرس گیل نے اپنی 381 ویں ٹی ٹوئنٹی اننگز میں 13 ہزار کا ہندسہ عبور کیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں