کیپیٹل پریمیئر لیگ،پہلی فرنچائز اوورسیز ایمبیسڈر نے حاصل کر لی، شعیب اختر لیگ کے برینڈ ایمبیسڈر ہیں
اسلام آباد (سید جاوید حسن شاہ) پاکستان کی پہلی قومی سطح پر ہونیوالی کرکٹ لیگ سی پی ایل کی پہلی فرنچائز اوورسیز ایمبیسڈر نے حاصل کر لی، آسٹریلیا کی پیسرز اکیڈمی نے فرنچائز حاصل کی۔ اسلام آباد میں ہونیوالی فرنچائز کی دستخط کی تقریب ہوئی جس میں کیپٹل پریمئیر لیگ کے چیف ایگزیکٹو نیئر صدیقی اور آسٹریلین پیسرز اکیڈمی کے چیف ایگزیکٹو سہیل شاہ نے دستخط کئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیپیٹل پریمئیر لیگ کے صدر ارشد علی بیگا نے کہا کہ کرکٹ لیگ میں نوجوان پلیئرز کو اپنا ٹیلنٹ دکھانیکا بھرپور موقع ملے گا۔ سی پی ایل کو بہترین لیگ بنائیں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ کیساتھ تمام معاملات بھی طے ہوچکے ہیں جلد لیگ کے شیڈول کا اعلان کردیا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ سی پی ایل کے برینڈ ایمبیسڈر شعیب اختر ہیں۔ فرنچائز اوورسیز ایمبیسڈر کے چیف ایگزیکٹو سہیل شاہ نے کہا کہ پاکستان میں ایسی لیگ کا حصہ بن کر خوشی ہو رہی ہے، دنیا سے بہترین کرکٹرز کو پاکستان لائیں گے،ہم پاکستان سے کرکٹ کا نئے ٹیلنٹ کو دنیا بھر کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں۔












