ہاردک اور جیسمین دبئی میں سمندر کنارے موجیں اڑاتے پکڑے گئے

دبئی(نمائندہ خصوصی)ماڈل نتاشا سٹینکووچ سے علیحدگی اختیار کرنے والے بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کو ان کی مبینہ گرل فرینڈ جیسمین والیا چیمپیئنز ٹرافی میں سپورٹ کرنے کیلئے ان دنوں دبئی میں مقیم ہیں۔حال ہی میں برطانوی گلوکارہ و اداکارہ جیسمین والیا اتوار کو دبئی اسٹیڈیم میں انڈیا بمقابلہ پاکستان کا ہائی وولٹیج چیمپئنز ٹرافی میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچیں جس کی تصاویر وائرل سوشل میڈیا پر ہوئیں۔ہاردک اور جیسمین کی ڈیٹنگ کی افواہیں بھارتی میڈیا پر دونوں کی ایک ساتھ ٹریولنگ کی بدولت کافی عرصے سے قیاس آرائیوں کا محور تھیں۔ تاہم اب سوشل میڈیا صارفین کی عقابی نظروں نے دبئی سی پر وقت گزارتے جوڑے کو ایک بار پھر رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
جیسمین والیا نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے مداحوں سے اپنے ساحل سمندر پر جانے کے شاندار اسنیپ شاٹس شیئر کیے۔تاہم اسی وقت ٹیم انڈیا کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے بھی اپنے انسٹا ہینڈل پر ساحل سمندر پر آرام کرتے ہوئے تصاویر بھی پوسٹ کیں جسے دیکھ کر مداح دونوں کی پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ‘ایک ساتھ چھٹیاں منانے’ کے تبصرے کررہے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیسمین اور ہاردک نے اب تک اپنی ڈیٹنگ کی افواہوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے تاہم سوشل میڈیا صارفین دونوں کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں حیرت انگیز مماثلت پر ‘ڈیٹنگ‘کے تبصرے کرتے نظر آر ہے ہیں۔
یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے بلکہ اس سے قبل اگست 2024 میں ہاردک کی جیسمین سے ڈیٹنگ کی افواہیں اس وقت وائرل ہوئیں جب دونوں کو یونان میں ایک ہی مقام پر چھٹیاں مناتے ہوئے دیکھا گیا۔دونوں شخصیات ایک دوسرے کا انسٹاگرام پر فالو کرتے ہوئے ایک دوسرے کے پوسٹ بھی لائک کرتی ہیں۔واضح رہے کہ جیسمین والیا ہندوستانی نژاد برطانوی گلوکارہ اور اداکارہ ہیں، انہوں نے سال 2018 میں اداکار کارتک آریان کی فلم ‘سونو کے ٹیٹو کی سویٹی‘ کے چارٹ بسٹر سانگ ’بوم ڈگی ڈگی‘ گانے میں اپنے رقص سے بھارت میں شہرت حاصل کی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں