یوٹیوب کی بندش کی افواہیں بے بنیاد ہیں، پی ٹی اے کی وضاحت

اسلام آباد(زاہد یعقوب خواجہ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے یوٹیوب کی بندش سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی پرانی پریس ریلیز پر وضاحت جاری کر دی ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق مذکورہ پریس ریلیز ستمبر 2012 کی ہے، جب سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں یوٹیوب عارضی طور پر بند کی گئی تھی۔ اب یہ پرانا مواد دوبارہ سوشل میڈیا پر شیئر کیا جا رہا ہے، جو عوام میں غیر ضروری پریشانی کا باعث بن رہا ہے۔
اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ موجودہ وقت میں یوٹیوب یا کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو بند کرنے کے حوالے سے کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئی ہیں۔ پی ٹی اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ درست اور تازہ ترین معلومات کے لیے صرف پی ٹی اے کی سرکاری ویب سائٹ اور تصدیق شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اعتماد کریں.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں