یو ایس اوپن اسکواش چیمپین شپ، مصری کھلاڑیوں نے دونوں ٹائیٹلز جیت لیے

فلاڈیلفیا (نمائندہ خصوصی): فلاڈیلفیا میں یوایس اوپن اسکواش چمپین شپ کے فائنل میں عالمی نمبرایک اوردفاعی چیمپین مصطفی اسل نے مینز اور عالمی نمبردو حانیہ الحمامی نے ویمن ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ چیمپین شپ میں دو لاکھ 13 ہزار ڈالرز کے مینز فائنل میں 24 سالہ مصطفی اسل نے سیڈ2 نیوزی لینڈ کے پال کول کو 58 منٹ کے مقابلے کے بعد 0-3 سے زیر کر کے اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کیا۔ ویمن کے دولاکھ 13 ہزار ڈالرز کے فائنل میں مصر کی 25 سالہ حانیہ الحمامی نے ہم وطن 18 سالہ سیڈ 3 امینہ عارفی کو کوئی گیم ہارے بغیر 0-3 سے قابو کر کے فتح پائی۔ امینہ عارفی نے سیمی فائنل میں ہ موطن ٹاپ سیڈ دفاعی چیمپین عالمی نمبرایک نورالشیربانی کو مات دے کر اپ سیٹ کیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں