114 سالہ خاتون جاپان کی معمر ترین شخصیت قرار

ٹوکیو (نمائندہ خصوصی ) جاپانی وزارتِ صحت، محنت و بہبود کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ شگیکو کاگاوا، ایک 114 سالہ ریٹائرڈ فزیشن، اس وقت جاپان کی سب سے معمر ترین زندہ شخصیت ہیں، وہ ایک طویل اور سرگرم زندگی گزارنے کے بعد آج بھی ذہنی اور جسمانی طور پر صحت مند ہیں۔شگیکو کاگاوا، اپنی ہم عمر میوکو ہیرو یاسو کی وفات کے بعد جاپان کی سب سے عمر رسیدہ خاتون قرار پائی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ شگیکو کاگاوا نے ناصرف طب کے شعبے میں اہم خدمات انجام دیں ہیں بلکہ 109 برس کی عمر میں ٹوکیو 2021 اولمپکس کے مشعل برداروں میں بھی شامل ہو کر تاریخ رقم کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں