13سے 21اپریل تک پاکستان کا معاشی وفد واشنگٹن کا دورہ کریگا
اسلام آباد(غلام مرتضی )وزیرخزانہ محمد اورنگزیب اگلے ہفتے واشنگٹن میں آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیو کے علاوہ جونیئر لیول کے امریکی حکام سے ملاقاتیں کرینگے۔وزیرخزانہ امریکی نائب وزیرڈیوڈ لو اور ڈپٹی سیکریٹری خزانہ سے بھی ملیں گے۔وزیرخزانہ کی سربراہی میں امریکا جانے والے پاکستانی وفد میں گورنر اسٹیٹ بینک، جمیل احمد، سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوسال، سیکرٹری اقتصادی امورڈاکٹر کاظم نیاز بھی شامل ہیں۔13سے 21اپریل تک کے دورے کا مقصد ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے موسم بہار کے اجلاس میں شرکت کرنا ہے۔پاکستان اس موقع پر آئی ایم ایف سے مڈٹرم ایکسٹنڈڈ فنڈ فسیلیٹی (ای ایف ایف ) کیلئے مشن بھیجنے کی درخواست کریگا۔عالمی ادارے کے وفد کا موجودہ پروگرام ختم ہونے کے بعد اس ماہ کے آخر تک پاکستان آنے کا امکان ہے۔پاکستانی وفد اگلے ہفتے امریکا میں آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے ملاقات کریگا
پاکستانی وفد کی ایم ڈی آئی ایم ایف اور ڈیوڈ لو سے ایک ہی دن ملاقاتوں کا امکان ہے












