1914میں دائر دیوانی کیس سپریم کورٹ نے 2024 میں نمٹا دیا

اسلام آباد(غلام مرتضی )چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، گوجرانوالہ کے ایک گاؤں میں حافظ عالم شیر نے 16دسمبر 1914 میں غلام رسول سے9 کنال اراضی خریدی جس میں تین کنال دس مرلہ شاملاتی زمین بھی شامل تھی جس پر مقدمہ بازی کا آغاز ہوا، 11 جولائی 1941کو سول جج نے فیصلہ دیا کہ شاملاتی زمین کی ملکیت نہیں مل سکتی۔سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ11 جولائی 1941کو سول جج کا دیا گیا فیصلہ حتمی ہو چکا، کئی دہائیوں تک خاموش رہنے کے بعد دوبارہ کیس چلانے کیلیے ممبر بورڈ آف ریونیو سے رجوع کیا گیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ 50سال بعد کیس دوبارہ دائر کرنے کی کیوں یاد آئی،1941 میں جو فیصلہ دیا گیا وہ کبھی کالعدم قرار نہیں دیا گیا، امانت میں خیانت نہیں کرنی چاہیے۔عدالت نے فریقین کے وکلاء کو سننے کے بعد اپیل خارج کردی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں