2024 کا حج ڈیجیٹلائز ہوگا،حاجی گم نہیں ہوں گے.نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد
اسلام آباد(غلام مرتضیٰ)نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے 2024 کی حج پالیسی کا اعلان کردیا۔ 2024 کا حج ڈیجیٹلائز ہوگا، حاجیوں کو موبائل ایپلی کیشن دی جائے گی وہ گم نہیں ہوں گے، نیٹ ختم ہونے کی صورت میں بھی ایپلی کیشن چلے گی، دوران حج ایک حاجی پاکستان لاتعداد کالز کرسکے گا، ہرحاجی کے پاس7 جی بی کا انٹرنیٹ پیکج ہوگا، ملائشین خواتین کی طرح پاکستانی خواتین حجاج کو قومی پرچم والا عبایا بھی دیں گے
نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ گزشتہ حج 11 لاکھ 75 ہزار کا تھا، اس سال 10 لاکھ 75 ہزار روپے کا ہوگا، ائیر ٹکٹ سستا ملا تو اس کا فائدہ بھی حجاج کوہوگا، ٹکٹ میں رعایت حجاج کرام کو واپس کریں گے، 90 ہزارحجاج کو سوٹ کیس کیو آرکوڈ کے ساتھ فراہم کریں گے، کیو آر کوڈ پر حجاج کی ہر طرح کی معلومات فراہم کی جائیں گی
نگران وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ حج پالیسی 2024 پر 3 ماہ کام کیا، ہم چاہتے تھے کہ حجاج کی دعائیں لیں، حج پالیسی میں سعودی حکومت نے بھی بھرپور تعاون کیا، کل یہ حج پالیسی کابینہ سے منظور ہوگئی ہے۔
۔











