2025 کی پہلی سہ ماہی: پی ٹی سی ایل گروپ کی آمدن میں دہرے ہندسوں کی شرح سے اضافہ

اسلام آباد(زاہد یعقوب خواجہ) ملک کی صف اول کی ٹیلی کام و آئی سی ٹی کمپنی، پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے 31 مارچ کو ختم ہونے والی سال 2025 کی پہلی سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان اسلام آباد میں منعقدہ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے دوران کیا گیا۔ پہلی سہ ماہی 2025 میں پی ٹی سی ایل گروپ نے 22فیصد کی دہرے ہندسوں کی شرح سے آمدن میں اضافہ کیا۔ اس مضبوط کارکردگی کی بدولت پاکستان کی سرفہرست مربوط ٹیلی کام کمپنی کے طور پر گروپ کی حیثیت مزید مستحکم ہوئی ہے۔
مالیاتی کارکردگی:
• پی ٹی سی ایل گروپ کی آمدنی سال بہ سال 22فیصد کے حساب سے بڑھ کر 61.8 ارب روپے ہو گئی، جو صارفین کے شعبوں، خاص طور پر فکسڈ براڈ بینڈ اور موبائل ڈیٹا میں نمایاں اضافے اور انٹرپرائز اور کیریئر وہول سیل سروسز کی کارکردگی کی بدولت ممکن ہوئی۔
• پی ٹی سی ایل نے اپنی ترقی کی رفتار برقرار رکھتے ہوئے آمدنی میں سالانہ 14فیصد اضافہ کرکے اسے 29.6 ارب روپے تک پہنچایا، جو کہ بنیادی طور پر فلیش فائبر میں 70فیصد اور بزنس سلوشنز میں 23فیصد اضافے کی بدولت ممکن ہوا۔
• پی ٹی سی ایل کا انٹرپرائز بزنس پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 23فیصد بڑھا، جبکہ کیریئر اور وہول سیل بزنس نے اپنی ترقی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے مجموعی طور پرآمدن میں 24فیصد اضافہ کیا۔ بین الاقوامی شعبے کی آمدنی بھی پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 8فیصد بڑھی۔
• پی ٹی سی ایل نے 4.1 ارب روپے کا آپریٹنگ منافع حاصل کیا، جو 2024 کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں 40فیصد زیادہ ہے، جبکہ خالص منافع پہلی سہ ماہی 2025 میں 1.2 ارب روپے تک پہنچ گیا۔
• پی ٹی ایم ایل (یوفون 4G) کی آمدنی پہلی سہ ماہی 2024 کے مقابلے میں 21فیصد بڑھی۔ پی ٹی ایم ایل نے سہ ماہی کے دوران آپریٹنگ منافع میں 11فیصد اضافہ ریکارڈ کیا، جو کہ بہتر صارف تجربے اور ڈیٹا پر مبنی مصنوعات اور اسٹریٹجک شراکت داریوں کے ذریعے ڈیجیٹل انگیجمنٹ میں اضافے کی بدولت ممکن ہوا۔
• یو مائیکروفنانس بینک (یو بینک) نے آمدنی میں سال بہ سال 77فیصد اضافہ ریکارڈ کیا۔
آپریشنل کارکردگی:
پاکستان کے قومی ٹیلی کمیونی کیشن کیریئر اور سب سے بڑے کنیکٹیویٹی فراہم کنندہ کی حیثیت سے پی ٹی سی ایل گروپ ’ڈیجیٹل پاکستان‘ وژن کو حقیقت کا روپ دینے میں پیش پیش ہے۔ پی ٹی سی ایل اور یوفون 4G اس مہم کے آغاز کے لیے اہم انفراسٹرکچر اور کنیکٹیویٹی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ پی ٹی سی ایل گروپ جدید خدمات اور سہولیات فراہم کرنے میں سرفہرست ہے۔
پی ٹی سی ایل کی جانب سے ایف ٹی ٹی ایچ خدمات کو جارحانہ انداز میں توسیع دینے کے منصوبے نے اس کی آمدنی میں نمایاں اضافہ کیا۔ گزشتہ سال کی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھتے ہوئے پی ٹی سی ایل نے اپنے فلیگ شپ ’فلیش فائبر‘ کے ذریعے تیز ترین اور قابل اعتماد انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کو ترجیح دی، جو پاکستان کی نمبر 1 ایف ٹی ٹی ایچ سروس کے مقام پر مضبوطی سے فائز رہی۔ پہلی سہ ماہی 2025 کے دوران فلیش فائبر نے ملک بھر میں 7 لاکھ صارفین کی حد عبور کر لی، جس سے سالانہ آمدنی میں 70فیصد اضافہ ہوا۔
پہلی سہ ماہی 2025 میں پی ٹی سی ایل نے ملک میں ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ دینے کے عمل میں اپنا قائدانہ کردار برقرار رکھا اور پاکستان میں پہلی بار واٹس ایپ پر مبنی بل ادائیگی کی سہولت متعارف کرائی، جو صارفین کو بل کی ادائیگی میں بے مثال سہولت، تحفظ اور رسائی فراہم کرتا ہے۔ یہ اقدام ’ڈیجیٹل پاکستان‘ کے وژن کو آگے بڑھانے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔بزنس سروسز سیکشن نے مارکیٹ میں اپنی برتری کو مزید مستحکم کیا اور آئی پی بینڈوڈتھ، کلاؤڈ، ڈیٹا سینٹر اور دیگر آئی سی ٹی سروسز میں اپنی قیادت برقرار رکھی۔
یوفون کی جانب سے 4G خدمات میں مثالی توسیع سے صارفین کو اطمینان بخش تجربات کی فراہمی اور ڈیجیٹل جدت طرازی کو فروغ دینے کے کمپنی کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔ یوفون 4G نے سال کی پہلی سہ ماہی میں جدید مصنوعات اور آفرز کے ذریعے صارفین کے تجربے میں مزید بہتر لائی، جن میں درج ذیل سہولیات شامل تھیں
• سپر 5 کے ساتھ زیادہ ڈیٹا، زیادہ مزہ : یوفون 4G کا ’سپر 5‘ پیکیج، ایک جامع کنیکٹیویٹی سہولت ہے جو پانچ افراد کے گروپ کے لیے تیار کیا گیا ہے، اور خاندان، دوستوں یا چھوٹی ٹیموں کے لیے بغیر رکاوٹ رابطے اور انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
• پی ٹی ایم ایل کا ڈیجیٹل برانڈ، روایتی ٹیلی کام تجربے میں انقلابی تبدیلیاں لا رہا ہے۔ برانڈ نے اہم کامیابیاں سمیٹی ہیں جن میں صارفین کی تعداد میں 183فیصد اضافہ شامل ہے۔
سماجی خدمت:
پہلی سہ ماہی 2025 کے دوران پی ٹی سی ایل گروپ نے ڈیجیٹل شمولیت ، انسانی دوستی، اور جدت طرازی کے فروغ کیلئے ترتیب دی گئی اپنی سماجی خدمات کی مہم ’دل سے‘ کے تحت مختلف اقدامات کے ذریعے معاشرے کی بہتری کے لیے اپنے عزم کو آگے بڑھایا۔
خواتین کی خودمختاری کا پروگرام (بااختیار) اس سہ ماہی میں کمپنی کے سماجی بہتری کے پروگرام ’دل سے بااختیار‘ سے استفادہ کرنے والی باصلاحیت کاروباری خواتین نے پشاور زلمی کی کٹس تیار کیں۔ یہ صرف ایک جرسی نہیں بلکہ خواتین کی طاقت، ثابت قدمی اور خودمختاری کی علامت ہے۔ اگلے مرحلے میں با اختیار پروگرام 20 سے زائد اضلاع تک پھیلایا جائے گا اور خواتین کو اپنے کاروبار کے آغاز کے لیے اسٹارٹ اپ رجسٹریشن اور ابتدائی فنڈنگ فراہم کی جائے گی۔
پنک کالر ویمن کیریئر سمٹ :پی ٹی سی ایل گروپ نے پنک کالر (PinkCollar) کی شراکت سے لاہور میں پاکستان کی پہلی ویمن کیریئر سمٹ کا انعقاد کیا ۔ اس سمٹ میں 30 نمایاں کاروباری اداروں نے خواتین کو ملازمتوں کے مواقع فراہم کیے۔ سمٹ نے بااختیار پروگرام سے مستفید ہونے والی خواتین کو مختلف صنعتوں کے رہنماؤں سے کاروباری روابط قائم کرنے اور دیگر کاروباری خواتین کیلئے ایک مثال بن کر اُبھرنے کا موقع دیا۔
شمولیت اور رسائی: پی ٹی سی ایل گروپ نے جی ایس ایم اے منصوبے کے تحت کنیکٹ ہئیر (ConnectHear)کے ساتھ شراکت داری کی، جس کے تحت کنیکٹ ہئیر ایپ کے لیے بالکل مفت یعنی بغیر ڈیٹا لاگت رسائی فراہم کی گئی تاکہ سماعت سے محروم افراد کو اشاروں کی زبان کے ترجمانوں تک رسائی اور آفات کے دوران اپنی جان و مال کے تحفظ کیلئے بروقت انتباہی پیغامات موصول کرنے میں مدد مل سکے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں