22سالہ نوجوان نے گرل فرینڈ سے کروڑوں لوٹ لئے
بنگلورو: بھارت میں 20 سالہ لڑکی اپنے بوائے فرینڈ پر اندھے اعتماد اور شادی کے جھانسے میں آکر کروڑوں روپے سے محروم ہوگئی۔بوائے فرینڈ نے اسے بلیک میل کرنے کے لیے اس کے ساتھ جنسی تعلق کی ویڈیوز استعمال کیں اور اسے بلیک میل کرکے اس سے زیورات، مہنگی گھڑیاں اور یہاں تک کہ ایک مہنگی کار بھی لوٹ لی۔یہ بلیک میلنگ کئی مہینوں تک جاری رہی، یہاں تک کہ لڑکی مزید برداشت نہ کر پائی اور میں پولیس سے مدد کے لئے رجوع کیا، جس کے بعد لڑکے کو گرفتار کر لیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلورو سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ نوجوان موہن کمار کو اپنی گرل فرینڈ کی نازیبا ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کر کے 8 کروڑ 20 لاکھ روپے (ڈھائی کروڑ بھارتی روپے) ہتھیانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments












