27ویں آئینی ترمیم کس کےلیے لائی جارہی ہے.سچ کون بول رہا ہے،

اسلام آباد (غلام مرتضیٰ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عدالتی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے آئینی ترامیم پر غور جاری ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ہمیشہ جھوٹ بول کر سیاست کی اور اپنے مخالفین پر بے بنیاد الزامات عائد کیے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ آئین میں مجوزہ ترامیم اگر منظور کرلی گئیں تو یہ اٹھارہویں آئینی ترمیم کے خاتمے کے مترادف ہوں گی. 27ویں آئینی ترمیم کس کےلیے لائی جارہی ہے.سچ کون بول رہا ہے، اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبوں کواختیارات دئیے گئے تھے 27 ترمیم کے تحت اختیارات واپس مرکز کو دئیے جارہے ہیں. کبھی صوبے اہم ہوجاتے ہیں کبھی مرکز.سیاستدانوں کو سمجھ ہی نہیں آرہی کہ نظام کے ساتھ کرنا کیا ہے اور کیوں کرنا ہے

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں