32ویں نیشنل شِن کیوکیوشن کراٹے چیمپین شپ اختتام پزیر ، ہیوی ویٹ نیشنل چیمپین کا اعزاز اِسلام آباد نے اپنے نام کر لیا
میرپور ( نمائندہ خصوصی): پاکستان شن کیوکیوشن کراٹے آرگنایزیشن اور آزاد کشمیر فل کانٹیکٹ کراٹے ایسوسیشن کے زیر انتظام بتیسویں نیشنل فل کنٹکٹ کراٹے چیمپین شپ قائد اعظم کرکٹ اسٹیڈیم کے سپورٹس سنٹر میں منعقد ہوئی۔ چیمپین شپ میں لڑکیوں کی تین جبکہ لڑکوں کی چھ ویٹ کیٹیگریز میں پنجاب، کے پی، سندھ، بلوچستان، گلگت، آزاد کشمیر اور اِسلام آباد کی ٹیموں کے 120 سے زیادہ کھلاڑیوں اور آفیشلز نے شرکت کی جبکہ شرکا کی کثیر تعداد نے آزاد کشمیر میں پہلی مرتبہ منعقد ہونے والے بڑے ایونٹ کو بےحد سراہا۔

ایونٹ کے مہمانان خصوصی عمر شہزاد جرال صدر میرپور چیمبر آف کامرس اور سپریٹنڈنٹ پولیس راجہ ندیم عارف نے چیف آرگنایزر و پریزیڈنٹ پاکستان شِن کیوکیوشن کراٹے آرگنائزیشن شیہان ارشد جان اور آرگنایزر سیکٹری و پریزیڈنٹ آزاد کشمیر فل کنٹکٹ کراٹے آرگنایزیشن محمد عدیل راجہ اور انکی ٹیم کو کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ مہمان خصوصی نے چیمپین شپ کے اِختتام پر جیتنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور کیش انعامات جبکہ آفیشلز میں اعزازی شیلڈ تقسیم کیں اور میرپور میں بچے اور بچیوں میں فل کانٹیکٹ کراٹے کے صحت مندانہ رجحان پر خوشی کا اظہار کیا۔

لڑکیوں کی ویٹ کیٹیگریز میں بریرہ اختر 45- , تسمیہ منیر 55- ،میرب شہزاد 55+ کلو گرام میں نیشنل چیمپین قرار پائیں جبکہ لڑکوں کی ویٹ کیٹیگری کے حسن محی الدین -45کلو گرام محمد زاہد 55-, ہاشم پاشا 65-, راجہ وقاص 75- جبکہ نیشنل چیمپین شپ کی ہیوی ویٹ کیٹیگری میں اِسلام آباد سے تعلق رکھنے والے مجیب اللہ نے نیشنل چیمپین بننے کا اعزاز اپنے نام کیا۔











