’8 فروری کو ووٹ کاسٹ کرنا مت بھولیں ،پاکستانی کرکٹرز کی اپیل

لاہور(نمائیندہ خصوصی)پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی اور سابق کھلاڑی محمد عامر نے عوام سے 8 فروری کو ووٹ ڈالنے کی اپیل کردی۔فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے سماجی پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ’ووٹنگ صرف ہمارا حق نہیں بلکہ یہ ایک طاقت بھی ہے،انہوں نے عوام کو کل، 8 فروری کو، ووٹ ڈالنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان کے اچھے مستقبل کے لیے ووٹ ڈالیں‘۔دوسری جانب کرکٹ ٹیم کے سابق باؤلر محمد عامر نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’8 فروری کو ووٹ کاسٹ کرنا مت بھولیں، پاکستان کا مستقبل آپ کے ہاتھ میں ہے، آپ کے ووٹ کی اہمیت ہے‘۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں