ملائیشیا میں چائنا میڈیا گروپ کے اعلی معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کا آغاز
بیجنگ(نمائندہ خصوصی)کوالالمپور میں چائنا میڈیا گروپ کے اعلی معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی نشریاتی سرگرمی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ملائیشیا کے مین سٹریم میڈیا پر دس اعلی معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگرام نشر کیے جائیں گے جن میں شی جن پنگ کے ثقافتی جذبات ،غربت سے باہر نکلنا اور ابھرتا ہوا چین شامل ہیں۔سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیرکے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اس موقع پر ورچوئل خطاب میں کہا کہ 2024 میں صدر شی جن پنگ نے وزیر اعظم انور ابراہیم کے ساتھ مذاکرات کے دوران چین ملائیشیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے ، اپنے اپنے ترقیاتی اہداف کے حصول میں مدد کرنے اور علاقائی خوشحالی اور استحکام میں نئے اور زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنے کے لئے مل کر کام کرنے کی تجویز پیش کی ۔












