میانمار،تاجکستان،پاپوانیوگنی میں زلزلہ جھنڈے

ینگو(نمائندہ خصوصی)میانمار میں5 اعشاریہ 6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اتوار کی صبح میانمار میں ایک اور زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔یوروپین میڈیٹرین سیسمولوجیکل سینٹر کے مطابق زلزلہ کی گہرائی 35 کلو میٹر تھی۔دوسری جانب تاجکستان میں 6 اعشاریہ 4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی (این سی ایس) کے مطابق تاجکستان میں بھی 6 اعشاریہ 4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 54 منٹ پر آیا۔زلزلے سے کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔بحر الکال کے جزائر پر مشتمل ملک پاپوا نیو گنی میں 5 اعشاریہ 7 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔جرمن ریسرچ سینٹر کے مطابق زلزلہ کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔گزشتہ روز بھی پاپوا نیو گنی میں 6 اعشاریہ 2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں