جاپان کی گرانٹ ایڈ سے فیصل آباد میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اور پانی کی تقسیم کے نظام کو بہتر بنانے کے منصوبے کی کامیاب تکمیل

اسلام آباد (زاہد یعقوب خواجہ) حکومت جاپان کی طرف سے فراہم کی گئی گرانٹ ایڈ سے فیصل آباد میں “دی پروجیکٹ فار دی امپروومنٹ آف واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اینڈ واٹر ڈسٹری بیوشن سسٹم ان فیصل آباد” کامیابی سے پایہ تکمیل کو پہنچ گیا ہے ۔ اس منصوبے کے لیے جاپان نے 4.094 بلین ین فراہم کیے تھے۔ منصوبے کی کامیاب تکمیل کے موقع پر فیصل آباد میں ایک تقریب منعقد ہوئی ۔پاکستان میں جاپان کے سفیر آکا متسو شیوچی ، جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (JICA) پاکستان کے چیف نمائندے ناہوکی میاتا اور عامر عزیز، منیجنگ ڈائریکٹر واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی، فیصل آباد نے تقریب میں شرکت کی۔
فیصل آباد جو کہ پاکستان کا تیسرا سب سے زیادہ آبادی والا شہر ہے اور تیزی سے آبادی میں اضافے کے ساتھ پانی کی طلب پانی کی فراہمی کی موجودہ گنجائش سے کہیں زیادہ ہے اور فیصل آباد کے شہری پانی کی مناسب سہولیات سے مستفید ہونے سے قاصر ہیں۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے جاہیکا پاکستان نے 2016 سے 2019 تک تکنیکی تعاون فراہم کیا اور 2038 کے ہدف کے ساتھ واٹر سپلائی، سیوریج اور نکاسی کا ماسٹر پلان مرتب کیا۔ اس گرانٹ ایڈ منصوبے کو ماسٹر پلان میں ترجیحی منصوبے کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔
اس گرانٹ ایڈ پراجیکٹ نے پرانے جھال خانوآنہ کے پانی کی صفائی کے پلانٹ کو اپ گریڈ اور توسیع دی اور پائپ نیٹ ورک سمیت پانی کی ترسیل اور تقسیم کی سہولیات تیار کیں جس سے پانی کی فراہمی میں تین گنا اضافہ ہوا۔پانی کی فراہمی میں یہ اضافہ فیصل آباد میں پانی کی سہولیات کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے اور صحت عامہ اور شہریوں کے لیے زندگی کے ماحول کو بہتر بناتا ہے۔ یہ منصوبہ ایس ڈی جی SDG گول 6 “سب کے لیے پانی اور صفائی ستھرائی کی دستیابی اور پائیدار انتظام کو یقینی بنائیں۔” کے حصول کی بھی حمایت کرتا ہے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاپان کے سفیر آکا متسو نے کہا، “مجھے امید ہے کہ جاپان کے اس منصوبے کے تحت نصب تمام سہولیات کو پائیدار طریقے سے استعمال کیا جائے گا اور حاصل کردہ مہارت اور تجربے سے فیصل آباد کے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔” جائیکا پاکستان کے چیف نمائندہ میاتا نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا، “ہمیں امید ہے کہ یہ منصوبہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو صاف پانی فراہم کرے گا اور فیصل آباد کے رہائشیوں کے لیے ماحول کو بہتر بنائے گا۔” اس گرانٹ ایڈ پروجیکٹ اور جاری تکنیکی تعاون کے منصوبے سے فیصل آباد میں پانی کی فراہمی کے شعبے کی انتظامی صلاحیت کو بہتر بنانے اور صاف پانی کی فراہمی کے لیے حکومت جاپان اور جاہیکا پاکستان اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں