بابر اعظم کو تسلسل سے رنز کیلئے اپنے ذہن سے اسٹرائیک ریٹ کو نکالنا ہوگا’انضمام الحق

لاہور(سید جاوید حسن شاہ)بابر اعظم جو طویل عرصہ سے آؤٹ آف فارم ہیں ان کا بلا کیسے دوبارہ رنز اگل سکتا ہے اس حوالے سے پاکستان کے ایک سابق کپتان نے اہم بات کی ہے۔اس حوالے سے جہاں پاکستان سمیت دنیا بھر کے ساتھ کرکٹرز بابر اعظم کی فارم کی بحالی کے حوالے سے گفتگو اور مشورے دے رہے ہیں۔ وہیں سابق قومی کپتان اور پاکستان کی جانب سے ون ڈے کے سب سے کامیاب بلے باز انضمام الحق نے بھی مشورہ دیا ہے۔
انضمام الحق نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو تسلسل سے رنز بنانے کیلئے اپنے ذہن سے اسٹرائیک ریٹ کو نکالنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ بابر ایک عظیم کھلاڑی ہے تاہم 10 سال میں پہلی بار دیکھ رہا ہوں کہ اس سے رنز نہیں بن پا رہے ہیں۔انضمام الحق نے کہا کہ ہر بڑے کھلاڑی کے کیریئر میں ایسا وقت آتا ہے۔ بابر اعظم کو پریشان نہیں ہونا چاہیے اور اس کو چیزوں کو نارمل لینا چاہیے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں