نیپرا نے ڈسکوز کی سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر عوامی سماعت مکمل کر لی
اسلا م آباد (زاہد یعقوب خواجہ): نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مالی سال 2024-25 کے تیسرے سہ ماہی (جنوری تا مارچ 2025) کے لیے سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ (QTA) کی درخواست پر عوامی سماعت مکمل کر لی ہے۔ یہ درخواست ڈسکوز کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس میں نظامی آپریشنز سے متعلق مختلف چارجز شامل ہیں۔ حکومت پاکستان کی ہدایات کے مطابق، نیپرا کی جانب سے جاری کردہ حتمی فیصلہ، جسے حکومت پاکستان نوٹیفائی کرے گی، تمام تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین، بشمول کے-الیکٹرک (KE) پر لاگو ہوگا۔
صارفین کے بلوں میں شامل کیے جانے والے چارجز کی رقم اور ان کے اطلاق کی مدت حتمی نوٹیفکیشن میں واضح کی جائے گی۔ بجلی کے نرخ اور اس نوعیت کے چارجز کا تعین صرف نیپرا کرتی ہے، اور انہیں حکومت پاکستان نوٹیفائی کرتی ہے۔ کوئی بھی انفرادی کمپنی اس عمل کو متاثر نہیں کر سکتی یا یکطرفہ تبدیلیاں نہیں کر سکتی۔












