مزدوروں کی جدوجہد اور انتھک محنت کو سلام پیش کرتے ہیں:اظہر السلام

اسلام آباد(سید جاوید حسن شاہ) وائس چیئرمین کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان (کیپ) انجنئیر اظہر الاسلام نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزدوروں کی جدوجہد اور انتھک محنت کو سلام پیش کرتے ہیں، مزدور قوم کا اصل ہیرو ہے، جن کی محنت اور لگن سے ملک کی معیشت مضبوط ہوتی ہے انہوں نے زور دے کر کہا کہ حکومت مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا دارومدار مزدور طبقے کی بہتری پر ہے ان کے بہتر روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں، مزدوروں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے جامع پالیسیاں بنائی جائیں جن میں مہنگائی کے خلاف اقدامات،مفت تعلیم و صحت کی سہولیات تک رسائی،پنشن اور دیگر مراعات میں اضافہ کیا جائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں