عالمی یوم مزدور محنت کشوں کی عظمت اور اہمیت کا اعتراف ہے:سادات شاہ

اسلام آباد(سید جاوید حسن شاہ) چئیرمین ہاسپٹیلٹی کمیٹی آئی سی سی آئی و صدر لیک شور کلب سید سادات حسین شاہ نے یوم مزدور کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم مزدور محنت کشوں کی عظمت اور اہمیت کا اعتراف ہے، یوم مزدور صرف ایک دن نہیں بلکہ ایک یاد دہانی ہے کہ ہمیں مل کر ایک ایسا ماحول بنانا ہے جہاں ہر مزدور محفوظ، معزز اور خوشحال ہو۔
معاشرے کا ہر پہیہ آپ کی محنت سے گھومتا ہے،آپ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں اس یوم مزدور پر ہم آپ کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ دن ان تمام مزدوروں کے لیے ہے جنہوں نے اپنی جانفشانی سے ناممکن کو ممکن بنایا آپ حقیقی ہیرو ہیں یوم مزدور ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہر کام قابل احترام ہے اور ہر مزدور کی قدر کی جانی چاہیے۔آئیے عہد کریں کہ ہم ہمیشہ محنت کشوں کے حقوق کا احترام کریں گے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں