محمد عذب کا لاہور قلندرز کیلئے انتخاب نوجوانوں کیلئے حوصلہ افزا ہے، جاوید میمن
اسلام آباد (سید جاوید حسن شاہ) ہائر ایجوکیشن کمیشن نے نوجوان فاسٹ باولر محمد عذب کی لاہور قلندرز میں شمولیت نوجوان کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کیلئے اہم قرار دیتے ہوے باصلاحیت کرکٹرز کی بھرپور سپورٹ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ایچ ای سی کے ڈائریکٹر اسپورٹس جاویدعلی میمن کیمطابق محمد عذب کاپاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے لیے لاہورقلندرز کیلئے انتخاب نہ صرف ان کی ذاتی کامیابی ہے بلکہ ایچ ای سی اور تعلیمی برادری کے لیے بھی قابل فخر ہے۔
انہوںنے کہاکہ یقینی طور پر ان کی یہ کامیابی ایچ ای سی انتظامیہ اور یونیورسٹی قیادت کے تعاون، معیاری تربیت سے ممکن ہوئی ہے۔انہوںنے کہاکہ ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد کی بھرپور سپورٹ کی بدولت ایچ ای سی طلباوطالبات کو پیشہ ورانہ کھیلوں کے کیریئر کیلئے تیار کرنے سمیت پرائم منسٹر یوتھ پروگرام ملک گیر ٹیلنٹ ہنٹ پراجیکٹ بھی چلا رہے ہیںجس کا مقصد کرکٹ سمیت مختلف کھیلوں میں نئے اور با صلاحیت ٹیلنٹ کی نشاندہی کرنا ہے۔انہوںنے کہاکہ بائیں ہاتھ کے میڈیم پیسر محمد عذب نے گریڈون کرکٹ ٹورنامنٹس میں ایچ ای سی کی نمائندگی کی۔












