محمد عامر آج کا میچ کیوں نہیں کھیلے؟ وجہ سامنے آگئی

لاہور(سید جاوید حسن شاہ)پی ایس ایل 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد عامر کی آج اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ نہ کھیلنے کی وجہ سامنے آگئی۔فاسٹ بولر محمد عامر گزشتہ دو میچز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے نہیں کھیلے جس پر ٹیم کے سوشل میڈیا پر وجہ بتائی گئی ہے۔کوئٹہ کے سوشل میڈیا پیج پر بتایا گیا ہے کہ محمد عامر بخار کی وجہ سے ٹیم کو دستیاب نہیں، وہ سو فیصد فٹ نہیں ہے جبکہ کوشل مینڈس بھی بخار میں مبتلا ہیں اس وجہ سے وہ بھی آج ٹیم کو دستیاب نہیں تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں