نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ بدھ سے کراچی میں شروع ہوگا
نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ بدھ کے روز سے کراچی میں شروع ہورہا ہے ۔ ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور یہ میچز نیشنل بینک اسٹیڈیم اور ہائی پرفارمنس سینٹیر اوول گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔ پہلےروز دو میچ کھیلے جائیں گے۔ قومی ون ڈے چیمپئن اسٹارز کا مقابلہ اسٹرائیکرز سے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوگا جبکہ اوول گراؤنڈ پر کانکررز کا مقابلہ انونسیبلز سے ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں شریک پانچ ٹیمیں چیلنجرز، کانکررز ، انونسیبلز ، اسٹارز اور اسٹرائیکرز ہیں۔
ڈبل لیگ فارمیٹ میں ہر ٹیم آٹھ میچز کھیلے گی اور مجموعی طور پر 22 میچز کھیلے جائیں گے۔ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیمیں 22 مئی کو کوالیفائر میں آمنے سامنے ہوں گی جس میں فاتح 24مئی کو فائنل میں ٹاپ رینک ٹیم سے مقابلہ کرے گا۔ فائنل نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
Load/Hide Comments












