پاکستان کی فضائی حدود محفوظ اور تمام ائیرپورٹس مکمل فعال، پی اے اے

اسلام آباد (زاہد یعقوب خواجہ) پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے واضح کیا ہے کہ ملک کے تمام ائیرپورٹس مکمل طور پر فعال ہیں اور قومی فضائی حدود شہری ہوابازی کے لیے مکمل طور پر دستیاب اور محفوظ ہے۔ ترجمان پی اے اے کے مطابق، پاکستان نے بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کے باعث شہری ہوا بازی کو لاحق ممکنہ خطرات سے بین الاقوامی شہری ہوا بازی تنظیم (ICAO) کو باقاعدہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ فضائی حدود کا محفوظ اور مؤثر انتظام یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، جس کے نتیجے میں مقامی اور بین الاقوامی کمرشل فلائٹس کی پرامن اور مسلسل روانی برقرار ہے۔ پی اے اے نے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان کی فضائی حدود میں ہر قسم کی پروازیں محفوظ اور جاری ہیں، اور کسی قسم کے غیر ضروری خدشات کی کوئی بنیاد نہیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں