نور خان ایئر بیس پر میزائل حملہ، عوام کا پاک فوج سے اظہار یکجہتی

راولپنڈی (سید جاوید حسن شاہ) نور خان ایئر بیس پر میزائل حملے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد اظہار یکجہتی کے لیے ایئر بیس کے باہر پہنچ گئی۔ ایئر بیس کے مرکزی دروازے پر پاک فوج کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔ عوام نے پاک فوج کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔

“پاک فوج قدم بڑھاؤ، ہم تمہارے ساتھ ہیں” اور “مودی کتا ہائے ہائے” کے فلک شگاف نعرے ایئر بیس کے باہر گونجتے رہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے۔ حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ وہ ہر حال میں اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے متحد ہیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں