اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف توسیعی سہولت فنڈ کے تحت دوسری قسط موصول
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے توسیعی سہولت فنڈ کے تحت اپنا پہلا جائزہ 09 مئی 2025 ءکو منعقدہ اجلاس میں مکمل کرلیا اور پاکستان کے لیے 760 ملین ایس ڈی آر کے اجرا کی منظوری دی۔ چنانچہ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو آئی ایم ایف سے 13 مئی 2025 ء کو 760 ملین ایس ڈی آر (1023ملین ڈالر) مالیت کی رقم موصول ہوگئی ۔ یہ رقم 16 مئی 2025 ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے اسٹیٹ بینک کے زرِ مبادلہ ذخائر میں منعکس ہوگی۔
Load/Hide Comments












