ایلکس ہیلز اسلام آباد یونائٹیڈ کا دوبارہ حصہ بن گئے

سلام آباد (سید جاوید حسن شاہ) انگلینڈ کے مایہ ناز اوپننگ بیٹر ایلکس ہیلز ایک بار پھر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے ہیں۔ ایلکس ہیلز نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ میرے دل کے بہت قریب ہے۔ یہ وہ پہلی ٹیم تھی جس کے ساتھ میں نے پاکستان میں کھیلنے کا آغاز کیا۔ ہیلز نے کہا کہ انہیں ہمیشہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے شائقین اور مینجمنٹ کی جانب سے بھرپور سپورٹ ملی ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے فینز نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا، اور اسی وجہ سے اس ٹیم سے ایک خاص تعلق ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ایک بار پھر میدان میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے بہترین کارکردگی دکھانے کے منتظر ہیں.میں بے تاب ہوں کہ دوبارہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو جوائن کروں اور اپنی پرفارمنس سے ٹیم کو میچز جتوا سکوں، اور ٹائٹل کا دفاع بھی کروا سکوں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے مداحوں کے لیے ایلکس ہیلز کی واپسی ایک خوش آئند خبر ہے، جو ٹیم کی بیٹنگ لائن کو مزید مضبوط بنائے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں