ایچ بی ایل پی ایس ایل ایکس کے بقیہ میچوں کے ٹکٹوں پر اپ ڈیٹ

لاہور (سید جاوید حسن شاہ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج 17 سے 25 مئی تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جانے والے HBL PSL X کے بقیہ آٹھ میچز کے ٹکٹوں کی تفصیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ وہ شائقین جنہوں نے 8 مئی کو پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز ، 9مئی پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز اور 10 مئی کو اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز کے میچز کے ٹکٹ خریدے تھے اب وہ انہی ٹکٹوں کو بالترتیب17، 18 اور 19 مئی کے میچز کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 18مئی کو ڈبل ہیڈر ڈے ہونے کی وجہ سے دونوں میچوں میں شرکت کے لیے 9مئی کا ٹکٹ استعمال کیا جا سکتا ہے۔
جن شائقین نے ایلیمینیٹر 1، 2 اور فائنل کے ٹکٹ خریدے ہیں وہ متعلقہ میچوں کی نئی اعلان کردہ تاریخوں کے مطابق انہیں استعمال کر سکتے ہیں۔باقی لیگ میچز اور پلے آف کے ٹکٹ pcb.tcs.com.pk اور نامزد ٹی سی ایس ایکسپریس مراکز سے بھی خریدے جا سکتے ہیں۔ شائقین 5 اور 10 مئی کو ملتان میں ہونے والے مقابلوں اور راولپنڈی میں پہلے کے شیڈولڈ کوالیفائر کا مکمل ریفنڈ حاصل کر سکتے ہیں۔ آن لائن اور کارپوریٹ ریفنڈ بکنگ کے وقت استعمال کیے گئے اکاؤنٹس میں منتقل کیے جائیں گے۔ فزیکل ٹکٹوں کو ٹی سی ایس کے نامزد ایکسپریس مراکز پر ذاتی طور پر واپس کرنے کی ضرورت ہوگی۔ رقم کی واپسی کی تاریخ کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں