آئی پی ایل’ پاک بھارت کشیدگی کے نقصان سے پریشان بھارتی کرکٹ بورڈ رولز تبدیل کرنے پر مجبور

نئی دہلی (نمائندہ خصوصی)پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران نقصان سے پریشان بھارتی کرکٹ بورڈ رولز تبدیل کرنے پر مجبور ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) فرنچائزز کو 18 ویں سیزن کے بقیہ میچز کے لیے عارضی متبادل کھلاڑیوں کو سائن کرنے کی اجازت دے گی۔تاہم معروف کرکٹنگ وب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق وہ کھلاڑی اگلی نیلامی سے پہلے برقرار رکھنے کے لیے نااہل رہیں گے۔
آئی پی ایل کے بقیہ میچز 17 مئی کو دوبارہ شروع ہوں گے، جب بی سی سی آئی نے گزشتہ جمعہ کو بھارت اور پاکستان کے درمیان سرحد پار کشیدگی کے باعث ایک ہفتہ کی معطلی کا اعلان کیا تھا۔ پیر کو بھارتی کرکٹ بورڈ نے نئے شیڈول کا اعلان کیا۔ نئی تاریخوں کے مطابق ٹورنامنٹ 25 مئی کے بجائے 3 جون کو اختتام پذیر ہوگا۔ای ایس پی این کے مطابق روایتی طور پر آئی پی ایل کے قوانین صرف اس صورت میں متبادل کھلاڑی کی اجازت دیتے ہیں جب کسی کھلاڑی کو چوٹ یا بیماری لاحق ہوتاہم، غیر معمولی حالات کے پیش نظر لیگ نے قوانین میں تبدیلی کی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں