آئی پی ایل 2025 دوبارہ شروع ہونے سے قبل تمام ٹیموں کو بڑا جھٹکا

نئی دہلی (نمائندہ خصوصی)مودی جنگی جنون کے باعث ملتوی ہونے والی آئی پی ایل اب جنگ بندی کے بعد 17 مئی سے دوبارہ شروع ہو رہی ہے تاہم سے اس کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔پہلگام واقعہ کی آڑ میں مودی کے جنگی جنون نے بھارت میں کھیلی جا رہی ملین ڈالرز کرکٹ لیگ آئی پی ایل کو بھی نقصان پہنچایا اور لیگ کو ملتوی کر دیا گیا۔ تاہم دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے بعد اب آئی پی ایل 17 مئی سے دوبارہ شروع کی جا رہی ہے۔تاہم لیگ شروع ہونے سے قبل آئی پی ایل کی تمام فرنچائز کو بڑا جھٹکا لگا ہے کہ جنوبی افریقہ نے اپنے تمام کھلاڑیوں کو 25 مئی تک ہر صورت وطن واپس آنے کی ہدایت کر دی ہے۔
بی سی سی آئی کے بقیہ میچز نئے شیڈول کے مطابق آئی پی ایل 17 مئی سے 3 جون تک کھیلے جائیں گے۔ تاہم جنوبی افریقہ جس نے جون میں آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنا ہے۔ اس بڑے میچ کی تیاری کے لیے آئی پی ایل میں مصروف اپنے تمام کھلاڑیوں کو وطن واپس بلایا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی حکام نے کرکٹ جنوبی افریقہ سے اپنے کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کے اختتام تک لیگ میں رہنے کی درخواست کی تھی لیکن جنوبی افریقی بورڈ نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی اہمیت کے پیش نظر بھارتی بورڈ کی اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں