اسکاٹش بیٹر جارج منسی کراچی کنگز کا حصہ بن گئے

اسلام آباد (سید جاوید حسن شاہ) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے باقی ماندہ میچوں سے قبل کراچی کنگز نے اپنی بیٹنگ لائن اپ کو مزید مضبوط بناتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کے معروف ٹی ٹوئنٹی بیٹر جارج منسی کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ جارج منسی، جنہیں دنیا بھر کی مختلف ٹی ٹوئنٹی لیگز میں دھواں دار بیٹنگ کے لیے جانا جاتا ہے، ٹیم کو اسلام آباد میں جوائن کریں گے۔ بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے منسی خاص طور پر اسپنرز کے خلاف جارحانہ کھیل کے لیے مشہور ہیں، اور ان کا بے خوف انداز کراچی کنگز کی پاور پلے میں دباؤ ڈالنے اور تیز رفتاری سے رنز بنانے کی حکمت عملی سے ہم آہنگ ہے۔
اس وقت کراچی کنگز 10 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے اور پلے آف کی دوڑ میں مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئی ہے۔ ٹیم کا اگلا مقابلہ 17 مئی کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں پشاور زلمی سے ہوگا، جو کوالیفائر میں براہِ راست رسائی کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔ منسی کی شمولیت سے کراچی کنگز کی بیٹنگ میں نہ صرف مضبوطی آئے گی بلکہ مختلف حالات میں کھیلنے کی صلاحیت بھی بہتر ہو گی۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں