صدر مملکت آصف علی زرداری کا اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر آمد، اظہارِ تعزیت

راولپنڈی(زاہد یعقوب خواجہ) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے آج بھارت کے خلاف “معرکۂ حق” میں جامِ شہادت نوش کرنے والے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر راولپنڈی میں حاضری دی۔ صدر مملکت نے شہید کے والد اور خاندان کے دیگر افراد سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ دلی اظہارِ تعزیت کیا۔ انہوں نے قوم کی جانب سے شہید کی وطن کے لیے خدمات اور دفاعِ وطن میں جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر صدر مملکت نے کہا ہمیں اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے۔ پوری قوم اپنے سپاہیوں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع میں اپنی جانیں قربان کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے شہداء اور ان کے خاندانوں کی قربانیوں کے ہمیشہ معترف رہیں گے۔ ان کی قربانیاں تاریخ کا روشن باب ہیں۔ صدر مملکت نے شہید اسکواڈرن لیڈر کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔ انہوں نے شہید کے اہلِ خانہ کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں