سینیٹر عرفان صدیقی کا پی ٹی آئی کے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف پر الزامات لگانے پر شدید رد عمل

اسلام آباد (زاہد یعقوب خواجہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے سینیٹ اجلاس کے دوران پی ٹی آئی سینیٹر عون عباس کی جانب سے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف پر لگائے گئے الزامات کو شدید الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے سخت ردعمل دیا۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ہم آپ کے لیڈر کا احترام کرتے ہیں، آپ بھی ہماری قیادت کا احترام کریں۔ ایوان کا ماحول خراب نہ کریں۔
انہوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہاں سمجھدار لوگ بیٹھے ہیں، جو سب کچھ سمجھتے ہیں۔ اگر میں کہوں کہ قومی ایشو پر آپ کے لیڈر سے ساڑھے تین سطریں نہ لکھی گئیں تو آپ کو کیسا لگے گا؟.سینیٹر صدیقی نے مزید کہا کہ میں بھی کہہ سکتا ہوں کہ آپ کا لیڈر ساڑھے تین سو صفحات کا خط لکھ سکتا ہے تو ساڑھے تین سطروں کا ٹویٹ ہی کر دیتا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر آپ ہمارے لیڈر پر کیچڑ تھوپیں گے تو آپ کا لیڈر بھی تنقید سے محفوظ نہیں رہے گا۔ ایوان بالا میں سینیٹر صدیقی کی تقریر کے دوران ماحول خاصا گرم رہا، تاہم چیئرمین سینیٹ نے اراکین کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں