پاکستان کرکٹ بورڈاور بنگلہ دیش کے درمیان مذاکرات کامیاب۔بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی
دبئی (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ بورڈاور بنگلہ دیش کے درمیان دئبی میں مذاکرات کامیاب ہو گئے اور بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم سیریز کھیلنے پاکستان کے دورے پر آئے گی۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نازملعابدین اور صدر فاروق احمد کے درمیان طویل ملاقات کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا فیصلہ ہوا۔بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے اور تینوں میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے دورہ پاکستان فائنل کرنے پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور صدر سے تشکر کا اظہار کیا ہے۔
Load/Hide Comments












