بجٹ میں کیپٹل گین ٹیکس بڑھانے کی بجائے کم کیا جائے:سادات شاہ

اسلام آباد (سید جاوید حسن شاہ) صدر لیک شور کلب و چیئرمین ہاسپٹیلٹی کمیٹی آئی سی سی آئی سید سادات حسین شاہ نے بجٹ میں ایف بی آر کی طرف سے کیپٹل گین ٹیکس کو بڑھانے کی تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں کیپٹل گین ٹیکس بڑھانے کی بجائے کم کیا جائے جبکہ ود ہولڈنگ ٹیکس، سیون ای جیسے بے جاٹیکسز پر بھی نظر ثانی ضروری ہے۔ حکومت سے درخواست ہے کہ کم لاگت والے ہاؤسنگ منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے والے ڈویلپرز کو ٹیکس چھوٹ یا ریبیٹ دے تاکہ ملک میں سستی رہائش کو فروغ مل سکے۔
بجٹ میں سرمایہ کاری کا فروغ،لین دین کو آسان بنانا اور عام آدمی کے لیے گھر کی ملکیت کو زیادہ قابل رسائی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ہماری تجویز ہے کہ موجودہ کیپٹل گین ٹیکس کی شرح زیادہ ہے اور یہ سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی کرتی ہے۔ فائلرز کے لیے 15 فیصد اور نان فائلرز کے لیے 45 فیصد تک ٹیکس کی شرح کو کم کیا جائے تاکہ مارکیٹ کی حرکیات کو سہارا ملے اور سرمایہ کاری پر منفی اثر نہ پڑے۔ شفاف اراضی کی پالیسیاں، لچکدار زوننگ قوانین اور سنگل ونڈو کلیئرنس سسٹم متعارف کرانے کا مطالبہ بھی ہے تاکہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں