فیلڈ مارشل کا عہدہ دفاع وطن کی خاطر آرمی چیف کی خدمات کا اعتراف ہے:سادات شاہ

اسلام آباد(سید جاوید حسن شاہ) صدر سیاحت برائے بین المذاہب امن و ترقی سید سادات حسین شاہ نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کا عہدہ دفاع وطن کی خاطر آپ کی خدمات کا اعتراف ہے۔ جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے دشمن کو عبرتناک سبق سیکھایا قوم دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی اس کا کریڈٹ بھی جنرل سید عاصم منیر کو جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے محنت صلاحیتوں اور پیشہ وارانہ مہارت سے یہ مقام حاصل کیا ہے، یقین ہے کہ جنرل سید عاصم منیرکی قیادت میں پاک فوج نئی بلندیوں تک جائے گی،ہم جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج کی مزید کامیابیوں اور کامرانیوں کے لئے دعا گو ہیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں