بنگلہ دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان۔

لاہور (سید جاوید حسن شاہ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ سیریز کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے، جبکہ شاداب خان کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کے تمام میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ میچز کے شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
اعلان کردہ قومی اسکواڈ: سلمان علی آغا (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، محمد عرفان خان، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر) اور صائم ایوب۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں